Subscribe:

Pages

Wednesday, January 18, 2012

کراچی میں تحریک انصاف کےدفترپرحملہ



کراچی : کراچی کے علاقے لانڈھی میں تحریک انصاف کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
دی نیوز ٹرائب کے نمائندے کے مطابق لانڈھی کے علاقے فیوچر کالونی میں تحریک انصاف کے دفتر پر کراچی کی ایک بڑی تنظیم کے کارکنان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو حملہ کیا۔
حملہ آوروں نے دفتر میں گھس کر بینرز اور پوسٹرز پھاڑ دیے جب کہ دفتری امور نمٹا کر واپس جانے والوں کو زدکوب کیا اور آئندہ دفتر کھولنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
مقامی افراد نے بتایا کہ جائے وقوع  سے چند قدم کے فاصلے پر پولیس مسلح افراد کو گرفتار کرنے کے بجائے خاموش کھڑی تماشا دیکھتی رہی۔



0 comments:

Post a Comment