Subscribe:

Pages

Monday, January 16, 2012

سپریم کورٹ میں صدر، وزیراعظم کی نااہلیت کیلئے درخواست



صدر، وزیراعظم اورارکان اسمبلی کی نااہلیت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔


ایڈوکیٹ حبیب وہاب الخیری کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور تمام ارکان اسمبلی آرٹیکل 62 اور63 پرپورا نہیں اترتے،، اس لیے ان کونااہل قراردیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کونئے انتخابات کرانے کا حکم دے اور سوئس بینکوں سے لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کےلیے احکامات جاری کرے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت اداروں کے تحفظ کےلیے مداخلت کرے۔ درخواست میں صدر، وزیراعظم، ارکان اسمبلی، آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کوفریق بنایا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment