Subscribe:

Pages

Thursday, December 8, 2011

’کراچی جلسےکی اجازت کیلئےزورلگادیں گے‘



لاہور: تحریک انصاف  کے چئیرمین عمران خان نے  کہاہےکہ  اببھی تک انہیں کراچی کے جلسے کی  اجازت نہیں ملی ہے ان کی جماعت  جلسے کیلئے پورا زور لگادئے گی۔
 لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ  نے کہاکہ ملک کے حالات بڑی تیزی سے خراب ہورہے ہیں  حکومت کیلئے مدت پوری کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے اس لیے  میں مطالبہ کرتا ہوں کہ  انتخابات  کیلئے  غیر سیاسی شفاف نگراں سیٹ اپ لایا جائے۔
عمران خان نے کہاکہ  ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ انتخابات بروقت  اور شفاف کروائے جائیں  جب کہ جعلی ووٹوں کے اندراج کا لائحہ عمل واضح کیا جائے کیونکہ گذشتہ الیکشن میں 45 فی صد ووٹ  جعلی تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ  اگرحکومت کی جانب سے شفاف انتخابات کا انعقاد نہ کیا گیا تو ملک میں خون و خرابہ ہوگا جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
عمران  خان نےمیڈیا اور عوام میں موجود  اس تاثر کو  رد کردیا کہ  تحریک انصاف میں پرانے چہرے شامل ہورہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment