Subscribe:

Pages

Monday, December 5, 2011

ملتان :پاکستان کے بغیر بون کانفرنس ادھوری ہے:شاہ محمود قریشی













سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدم موجودگی کے باعث بون کانفرنس ادھوری ہو گی۔

ملتان میں حسینیہ کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو فورسز کی کاروائی پر امریکہ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، کیونکہ اس واقعہ سے پوری قوم میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔صدر زردار ی اور وزیر اعظم گیلانی کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح اقتدار بچ جائے۔موجودہ سیاسی قیادت پر لوگوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔نواز شریف کا میمو معاملہ پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔انھوں نےکہا کہ وزیر اعظم ایک ہی ضلع میں خود، دو بیٹوں اور ایک بھائی کو الیکشن لڑوانا چاہتے ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment