Subscribe:

Pages

Monday, November 28, 2011

’عوام کوخوف سےنکالنےکراچی آرہاہوں‘



گھوٹکی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کا سونامی سندھ پہنچ گیا ، عوام کو خوف سے نکالنے کراچی آرہے ہیں۔
گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو مرضی ہوجائے 25دسمبر کا جلسہ نہیں رکے گا، کراچی میں قتل عام کو روکیں گے۔
قبل ازیں گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی نام نہاد دہشت گردی کےخلاف جنگ سے باہر نکلنے کا وقت آ گیا، پاکستان کو ذ لت کی پالیسی کو تبدیل کرنا ہوگا۔
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں موجود سی آئی اے کے ایجنٹوں کو باہر نکالا جائے۔

0 comments:

Post a Comment