Subscribe:

Pages

Saturday, January 14, 2012

’نوازنےلندن کو40 دورےاورملتان کو5منٹ نادئیے‘



ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بیرون ممالک کاروبار و دولت رکھنے والے سیاست دانوں کو پاکستان  میں پالیٹکس نہیں کرنے دیں گے ان کا ہر صورت راستہ روکیں گے۔
ملتان کے علاقے پاک گیٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جاؤید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف4سالوں میں 40 مرتبہ  لندن گئے مگر انہوں نے ملتان کو 5 منٹ بھی نہیں دئیے ہیں۔
ان  کا کہناتھا کہ  حکمران لوٹ مار کرکے اور عوام کا خون چوس کر امیر ترین بن گئے انہوں نے اپنا خاندان  اور  روپیہ پیسہ بیرون ملک رکھا ہوا ہے جب کہ سیاست پاکستان  میں کرتے ہیں۔
جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں  میاں برادران کی عزت کرتاہوں مگر ملک کو مایوسی  کی طرف دھکیلنے والوں کا ساتھ نہیں دے سکتا میں باربار اپنی سابقہ قیادت سے کہاتھا کہ میرا سب کچھ چھین لو مگر این اے 149 کے ترقیاتی فنڈز نہ چھینو۔
انہوں نے کہاکہ  میری سیاست پاکستان کیلئے ہے اور میں ملک کے دشمن مار کر ہی مروں گا۔

0 comments:

Post a Comment